ایجوکیشن

میڈیکل کورسس میں داخلہ کے خواہاں طلبہ کے لئے نیٹ ماک کونسلنگ

حیدرآباد: میڈیکل کورسس میں داخلے کے نیٹ 2021 کامیاب امیدوار کے لئے انڈر گریجویٹ نیٹ ماک کونسلنگ کا 3 دسمبر بروز جمعہ کو شام 6:30 بجے سے رات 9:30بجے کے درمیان اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آل انڈیا مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام یہ پروگرام میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاؤنڈری میں منعقد ہوگا جس میں نیٹ سے متعلق امور اور میڈیکل کونسلنگ کے ماہر جناب عبدالرب عارف طلبہ اور سرپرستوں کی رہنمائی کریں گے۔ خواہشمند افراد فون نمبر 6302203076 یا 8121783260 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button