جرائم و حادثات

جگتیال میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کرنے والے خاندان کے ایک اور فرد کی موت

جگتیال _ 14 ،ستمبر ( اردولیکس) جگتیال شہر میں گزشتہ ماہ 20 اگست کو مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کرنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد میں آج ایک  کی دوران علاج موت ہوگئی ۔ اس خاندان کے تین افراد کی اب تک موت ہوگئی ہے جبکہ ایک زیر علاج ہے

گزشتہ ماہ اگست میں جگتیال شہر کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والا ایک سنار کرشنا مورتی  قرض سے تنگ آکر اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ مل کر کیڑے مار دوا کھا کر اقدام خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ کرشنامورتی جو پیشے سے سنار کا کام کرتا تھا ، جو کچھ عرصے سے کافی مقروض ہوگیاتھا۔ 20 اگست کو اس نے  بیوی شیلجا، بیٹا اشیت اور بیٹی گایتری کو  کیڑے مار دوا کھا کر خود بھی دوا کھا کر اقدام خودکشی کی اور بے ہوش ہو گئے تھے مقامی لوگوں نے  ان چار افراد کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا تھا ۔بعداذاں ان تمام افراد کو علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاں چند دن بعد کرشنا مورتی اور اس کی بیٹی گایتری کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی اور آج بیٹے اشیت بھی دوران علاج فوت ہوگیا۔جبکہ بیوی شیلجا دواخانہ میں زیر علاج ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button