قتل کے بعد نعش کو آگ لگادی گئی۔حیدرآباد میں واردات سے سنسنی

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ اوپل میں پولیس کو ایک شخص کی نعش دستیاب جھلسی ہوئی حالت میں دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کسی نے نامعلوم شخص کا سرپروزنی پتھرڈالکرقتل کرنے کے بعد نعش کو آگ لگادی ہوگی۔ پولیس کویہ نعش اوپل کے قریب شلپا رامم علاقہ میں سڑک کے کنارے دستیاب ہوئی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ نامعلوم شخص کا قتل کسی اورمقام پرکرکے نعش کو یہاں لاکرپھینک دیا گیا یا پھرقتل کی واردات یہیں انجام دی گئی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم اورشناخت کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔