انٹر نیشنل

کرکٹ۔ہندوستان نے پاکستان کو ہرا دیا

حیدرآباد: روایتی حریف ہندوستان اورپاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دے دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے20 اوورس میں 159 رن بنائے، 160 رنوں کا جیت کا نشانہ لے کرمیدان میں اترنے والی ٹیم انڈیا نے لمحہ آخرتک مقابلہ کیا اورآخری اوور میں شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف کو شکست سے دوچارکردیا۔ آج کا یہ میچ انتہائی دلچسپ ہوگیا تھا لمحہ آخرتک تجسس دیکھا جارہا تھا۔ آخری اوور میں 16 رن درکار تھے اسی اوور میں ہاردک پانڈیا اور دنیش کارتک دونوں کےوکٹس گرنے کےباوجود آخری گیند پر اشون نے ٹیم انڈیا کو جیت دلا دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button