انٹر نیشنل

اردو کا تحفظ وقت کا تقاضہ اردو صحافت کے 200 سال کی تکمیل پر جدہ میں منفرد نشست

 

حیدرآباد۔ 7 جون (راست) اردو صحافت کے 200 سال کی تکمیل کے موقع پر جدہ سعودی عرب میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کی اردو داں صحافی سمیرا عزیز نے فروغ اردو کی کوشش میں دلچسپی ظاہر کی۔ اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن سے وابستہ غیرمقیم ہندوستانیوں کی کثیرتعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر بالخصوص تلنگانہ ریاست کے اسکولوں میں اردو کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

مقررین نے اردو زبان کے تحفظ کو وقت کا تقاضہ قرار دیا۔ حیدرآباد کے ایک ممتاز صحافی و سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا ایم اے ماجد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور انھیں تہنیت پیش کی گئی۔ کناڈا کے سائنسداں ڈاکٹر سید علی اور کئی معزز شخصیات اس پروگرام میں شرکت کی۔ ڈاکٹر سید علی اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن کے صدر محمد القریشی نے مہمانوں اور معززین کا خیرمقدم کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی انڈو۔سعودی جرنلسٹ میٹ تھی جس میں کئی سعودی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button