تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 4 کی 9168 ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

تلنگانہ میں گروپ 4 کی ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے 9,168 ملازمتوں پر تقررات کے لئے  نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ درخواستیں اس ماہ کی 23 تاریخ سے 12 جنوری تک قبول کی جائیں گی۔ جونیئر اسسٹنٹ، جونیئر اکاؤنٹنٹ، جونیئر آڈیٹر اور وارڈ آفیسر کی ملازمتیں پُر کی جانی ہیں۔ امتحانات اپریل یا مئی میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ TSPSC سکریٹری انیتا رام چندرن نے کہا کہ مکمل تفصیلات ویب سائٹ tspsc.gov.in پر دستیاب ہیں

گروپ 4 میں بنیادی طور پر تین کیٹیگریز سے متعلق پوسٹیں ہیں۔ 6,859 جونیئر اسسٹنٹ کی ملازمتیں، 1,862 وارڈ آفیسر کی ملازمتیں، پنچایتی راج ڈپارٹمنٹ میں 1,245 ملازمتیں، 429 جونیئر اکاؤنٹنٹ کی پوسٹیں اور 18 جونیئر آڈیٹر کی پوسٹیں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button