حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں نامعلوم شخص کی خودکشی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے تاریخی عثمانیہ ہاسپٹل کی عمارت میں ایک نامعلوم شخص نے پھانسی لے لی۔ ہاسپٹل کی قلی قطب شاہ بلڈنگ کی دوسری منزل پر55 سالہ شخص نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی کی عیادت کیلئے آیا ہوگا۔ افضل گنج پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے اورنامعلوم شخص کی شناخت کے کام میں مصروف ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم اورشناخت کیلئے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔