جنرل نیوز

نظام آباد میں عام آدمی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز سو سے زائد افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی

نظام آباد 19/ مارچ (اردو لیکس)عام آدمی پارٹی نظام آباد کی جانب سے آج کوہ نور گیسٹ ہاوز واقع ارسہ پلی پر سمیر احمد ،اظہرالدین انچارج نظام آباد عام پارٹی نظام آباد کی نگرانی میں عام آدمی پارٹی کی رکنیت سازی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت بی راما گوڑ نظام آباد انچارج پارلمینٹ عام آدمی پارٹی نظام آباد ،ایس بابو ریاستی خازن عام آدمی پارٹی ،سید غفور ریاستی پی آر او عام آدمی پارٹی نے شرکت کی

 

اس موقع پر مقررین نے چیف منسٹر دہلی وسربراہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی و پنجاب میں عوام کو دی جانے والی سہولتوں و مختلف ترقیاتی کاموں سے واقف کروایا اور کہا کہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے تعلیم صحت و دیگر پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالی ان قائدین نے شہر نظام آباد میں بھی عام آدمی پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے عوام سے اس پارٹی سے تعاون کرنے کی اپیل کی

 

اس موقع پر سو سے زائد نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کیا گیا اس موقع پر سمیر احمد و اظہر الدین نے تمام مہمانوں سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button