اردو کیڈ یمی کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے پانچ روز ورکشاپ کا کا میاب انعقاد

حیدرآباد: اردوصحافیوں کی فنی وتکنیکی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی کوشش کی خاطر تلنگانہ ریاستی ار دوا کیڈیمی کی جانب سے گذشتہ پانچ روز سے اردو صحافت ،رحجانات و امکانات کے عنوان کے تحت 13 / جولائی 2021 تا 17 جولائی 2021 تک منعقدہ ور کشاپ کا آج کامیاب اختتام عمل میں آیا ۔ اس ورکشاپ سے ہندوستان بھر سے تقریباً 700 اردوصحافیوں اور محبان اردو نے استفادہ کیا۔اس ورکشاپ کا اختتامی اجلاس صدرشین ڈ اکٹر رحیم الدین انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو کیڈ یمی نے اختتامی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اس در کشاب کے منتظمین بالخصوص ڈ ائریکٹرو سکر یٹری ڈاکٹر محمدغوث اورورکشاپ کو آرڈ نیٹر ایس ایم فیصح اللہ و دیگر اسٹاف وار دوا کیڈیمی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ار دو صحافت کا روشن ماضی رہا ہے اور آج بھی اردو صحافت اسی کڑی کوآ گے بڑھارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردوا کیڈیمی تلنگانہ نے صحافیوں کی تربیت اور ان کی مخفی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ہی اس ورکشاپ کو منعقد کیا ہے۔ 

نئی دہلی سے ممتاز صحافت مہتاب عالم نے اس ورکشاپ کے اختتامی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے پرنٹ میڈ یا ،ڈیجیٹل میڈیا اور سوشیل میڈیا کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم فیس بک کا استعمال کر تے ہیں اور اس میں طویل مضامین ڈال دیتے ہیں جس سے لوگوں کو دلچسپی نہیں رہتی اس کے بجائے اگر مختصر پوائنٹس یا بلٹ کا استعمال کر یں تو لوگ اس کو دیکھیں اور یاد بھی رکھیں گے ۔ انہوں نے خبروں کے لئے پوڈ کاسٹ کے استعمال کو عام کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں خبریں اور واقعات ایسے ہونے چاہیے کہ عام لوگ ان سے فائد اٹھائیں ۔

حیدرآباد کے معروف صحافی جناب مرزا غنی بیگ نے ڈیجیٹل صحافت کے لئے رحجانات پراظہارِ خیال کیا اور پی پی ٹی پیش کیا۔ مرزا غنی بیگ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا میں ٹرینڈس پر نظر رکھتے ہوئے نیوز پورٹلس کو کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹس کو گوگل اورایس ای او کے قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔ نیوز18 اردو سے وابستہ مرزاغنی بیگ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا میں قارئین او رناظرین کی پسند کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے۔ اس لئے ٹریندز کا استعمال کرنے والے ویب پورٹلس کے لیے مواد کا انتخاب کیاجاسکتاہے۔ مرزاغنی بیگ شرکاء کو ڈیجیٹل میڈیا پلاٹ فارم پر کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے مفید مشورے بھی دیئے ۔

 

 

اختتامی اجلاس کے مہمان خصوصی شاہنوار قاسم ڈائریکٹر اقلیتی بہبودحکومت تلنگانہ نے اپنے خطاب میں صحافیوں کے لئے پانچ روز ورکشاپ کے انعقاد کے لئے تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے ڈائریکٹر وسکر یٹری اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا صحافت ذ ہن کو وسیع کرتی ہے اردوصحافیوں کو سماج کا حقیقی نمائند ہ بن کرخبر نگاری کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں اردوصحافت کسی سے بھی پچھے نہیں ہے ۔اردوزبان جہاں ادب و ثقافت کی زبان ہے میں عصری تقاضوں کو اس زبان کے ذریعہ پورا کیا جار ہا ہے ۔ جناب شاہنواز قاسم نے کہا کہ تلنگانہ اردو اکیڈ یمی نے ریاست اور ملک بھر کے اردوصحافیوں کو ایک عمد ہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے خیالات سے واقف ہوں اور خبر نگاری کے فن کو بہتر سے بہتر طور پر پیش کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل کے ذریعہ آج صحافت اور پڑھنے والوں کا دائر و سیع ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ویب پورٹل پر دنیا بھر سے قارئین اپنی پسند کا مواد پڑھتے ہیں۔

شاہنوار قاسم نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ خبر نگاری کے دوران سنسنی خیزی سےپر ہیز کریں تا کہ اس کے ذریعہ معاشرہ میں غلط پیغام نہ جائے ۔ڈائریکٹر وسکر یٹری محمد غوث تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈ یمی نے صحافیوں کے اس پانچ روز ہ آن لائن ورکشاپ کے لئے اجازت دینے پر صد رنشین ار دوا کیڈ یمی جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری کا شکر ادا کیا اور ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر کوآرڈ نیٹر جناب ایس ای صیح اللہ کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے خوب صورت انداز میں اس پانچ روزہ ورکشاپ کو چلایا ۔جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ڈائرکٹر سکریٹری اروا کیڈ یمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو کیڈ یمی کے اس ورکشاپ سے سینکڑوں صحافیوں نے استفادہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اردواکید یمی آئندہ بھی دیگر علمی اور صحافتی شعبوں میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرے گی ۔ اس اختتامی اجلاس میں نظامت کے فرائض نو جوان صحافی سید خالد شہباز نے انجام دیئے ۔صحافی رحمان پاشاہ نے تمام ریسورس پرسنز سامعین وار دوا کیڈیمی کے عہد یداران داراکین عملہ کا شکر ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی ،ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی مانوحید را باد،عبد یداران و اراکین عملہ اردو اکیڈ یمی مسٹروی ۔ کرشنا سپرنٹنڈنٹ جناب شیخ اسماعیل سینئر اسٹینو،محمد احتشام الد ین خرم ،سینئر اسسٹنٹ، محمد ارشد مبین زبیری قومی زبان،یوسف خان سینئر اسسٹنٹ جونیراسسٹنٹس مد جنیداللہ بیگ اطہرخان اختر حسین محمد رفیع معین خان اردومسکن،عبدالغنی ٹیکنیکل اسسٹنٹ ودیگر ارکان عملہ موجود تھے۔