اترپردیش انتخابات ۔ کانگریس نے نربھیا کی ماں اورسی اے اے احتجاج میں گرفتارصدف جعفری کو بنایا امیدوار، پارٹی کی پہلی فہرست جاری

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کردی گئی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جن میں 125 نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی فہرست میں 40 فیصد خواتین اور 40 فیصد نوجوان شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ جدوجہد کرنے والے اور ایسے امیدوار ہوں جو سیاست میں تبدیلی لا سکیں۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں جن خواتین کو امیدوار بنایا گیا ہے ان میں دہلی میں اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کی جانے والی نربھیا کی ماں آشا سنگھ کا نام بھی شامل ہے جن کو اناؤ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی جہد کار صدف جعفری بھی شامل ہیں جنہیں سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا تھا۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں 50 خواتین کو امیدوار بنایا گیا ہے۔