انٹر نیشنل

منکی پوکس پرقابو پانے کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں، صاف صفائی کافی ہے: عالمی ادارہ صحت

نئی دہلی: منکی پوکس کے بعض ممالک میں پھیلنے کے بعد عوام پیدا شدہ تشویش کے درمیان عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اس وائرس کو آفریقہ سے باہر دوسرے ممالک میں منتقل ہونے سے روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیکہ اندازی کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ اوکا کہنا ہے کہ صرف صاف صفائی کا مناسب خیال رکھ کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی اعلیٰ خطرے والی بیماریوں سے متعلق تحقیقات کرنے والی ٹیم کی قیادت کرنے والے رچرڈ پیبوڈی نے کہا کہ ویکسین اور اینٹی وائرل کی فوری فراہمی نسبتاً محدود ہے۔
اسی دوران جرمنی نے کہا کہ وہ انفیکشن سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کے اختیارات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق وائرس پر قابو پانے کاابتدائی طریقہ کاریہ ہے کہ متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کرکے انھیں الگ تھلگ رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button