اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں زندہ سانپ کھانے والا شخص !

حیدرآباد: سوشیل میڈیا پرایک ویڈیوکافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنے دانتوں سے زندہ سانپ کو چبا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جانوروں کا تحفظ کرنے والی تنظیموں نے شدید ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ایسی حرکت کرنے والے نوجوان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو حیدرآباد کے پرانا شہرکا ہے تاہم فوری طورپراس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان زندہ سانپ کو کھا رہا ہے اورساتھ ہی وہ منہ میں سانپ لئے اپنے ساتھی کو پانی لانے کیلئے آواز دے رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔ فوری طورپراس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ ویڈیوکب بنایا گیا ہے اورکہاں بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button