انٹر نیشنل

مسجد الحرام کی یومیہ صفائی اور سینیٹائزنگ کےلیے 4 ہزار سے زیادہ کارکن  

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی دنیا کی واحد عبادت گاہ ہے جہاں پر سال کے 12 مہینے 24X7 ہزارون زائرین کے آنے اور عبادت کا سلسلہ جاری رہتاہے۔ اور اس پرہجوم مقام پر جو صفائی کا نظام قائم ہے وہ اپنی اس مثال آپ ہے۔ بتایا گیا کہ حرمین شریفین میں صفائی اور انتظامی امور کی کمیٹی مسجد الحرام کے تمام مقامات کی یومیہ بنیاد پرصفائی اورسینیٹائزنگ کا کام انجام دیتی ہے۔

 

خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرمین شریفین کی دیکھ بھال اورصفائی کے لیے کمیٹی کی انتظامیہ اس امر کا خاص خیال رکھتی ہے کہ صفائی کے حوالے سے زائرین حرم کو کسی قسم کی پریشانی و دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کےلیے 4 ہزار سے زائد کارکن متعین ہیں جبکہ ان کی نگرانی کےلیے 200 سعودی سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں۔

 

صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام 24 گھنٹے کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔ ساؤنڈ سسٹم اور دیگر الیکٹریکل امور کی نگرانی کے لیے 120 افراد پرمشتمل فنی عملہ موجود ہوتا ہے۔ مسجد الحرام میں 8 ہزارسپیکرز نصب ہیں جن کی دیکھ بھال مستقل بنیادوں پرکی جاتی ہے خاص کرہرنمازسے قبل ان کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

 

حرم شریف میں 9 ہزار 155 واٹرکولرز ہیں جبکہ مسجد الحرام اوراس کے صحنوں کےلیے 35 ہزار نئے قالین فراہم کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام کی صفائی اورسینیٹائزنگ کا عمل مستقل بنیادوں پرکیا جاتا ہے جس کےلیے خصوصی عملہ مختلف شفٹوں میں کام کرتا ہے۔

 

مسجد الحرام کی اتھارٹی کی کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے جس کےلیے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے کیا جاتا ہے۔ مسجد الحرام میں اس وقت 16 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button