تلنگانہ

24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں زبردست بارش کا انتباہ۔ حیدرآباد میں ریڈ الرٹ

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے شہرحیدرآباد میں آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران بھاری سے بھاری بارش کا انتباہ جاری ہے۔ میڑچل ملکاجگیری، یادادری بھونگیرکے علاوہ سنگاریڈی اضلاع میں بھی زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ بارش کے پیش نظرحیدرآباد میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چہارشنبہ سے شہرمیں مسلسل بارش ہورہی ہے اورکل رات بھی دھواں دھاربارش ہوئی۔ علاوہ ازیں اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہہ سے سرکاری مشنری کو چوکس کردیا گیا ہے اورحکام صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button