حیدرآباد کی موسی ندی میں چھوڑا جاسکتا ہے پانی۔ آس‌پاس رہنے والوں کو چوکس رہنے‌کا مشورہ

حیدرآباد: حیدرآباد:تلنگانہ سمیت حیدر آباد میں گزشتہ چند دنوں سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں ہو رہی بارش کی وجہ سے حیدرآباد کے بیچوں بیچ سے والی موسی ندی کے کنارے کے علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے عہدے داروں نے پہلے درجے کا انتباہ جاری کیا ہے، حمایت ساگر میں موسی ندی کا پانی بہت زیادہ داخل ہو رہا ہے اسی کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذخیرہ آب کی مکمل‌سطح 1763.50 فٹ ہے جبکہ آج‌صبح 6 بجے اسکی سطح 1762.60 فٹ ہوگئی۔ صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو حمایت ساگر کے دروازے کھولنے کے لیے عہدے دار تیاریاں کر رہے ہیں اسی لیے موسی ندی کے کنارے رہنے والے افراد کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔