تلنگانہ

حیدرآباد کی موسیٰ ندی میں پانی چھوڑدیا گیا

حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف واکناف کے علاقوں میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہہ سے موسی پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد ذخیرہ آب کے دروازے کھول دئیے گئے۔ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 645 کیوزک بتائی گئی ہے جبکہ ابھی تک اس میں 642 کیوزک پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے عہدیداروں نے گیٹ کھول دئیے۔ دروازے کھول دینے کےبعد شہرحیدرآباد کے بیچوں بیچ سے بہنے والی موسٰی ندی کی آبی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی شہرمیں ہوئی دھواں دھارطوفانی بارش کے دوران موسیٰ ندی میں پانی چھوڑا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button