نیشنل

پینٹ کی جیب میں سیل فون پھٹ پڑا نوجوان زخمی۔ بنگالورو میں واقعہ

بنگالورو: نوجوان کے جیب میں سیل فون پھٹ پڑا۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے بنگالورو میں پیش آیا۔  ذرائع کے مطابق 25 سالہ پرساد نامی نوجوان نے اپنے پینٹ کے جیب میں سیل فون رکھ لیا تھا اور وہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک سیل فون پھٹ پڑا

 

جس کے نتیجہ میں نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں چار لاکھ روپے کے اخراجات بتائے گئے۔ یہ فون ون پلس کمپنی کا بتایا گیا ہے جو نوجوان نے وائیٹ فیلڈ علاقے کے ایک شوروم سے تین ماہ قبل خریدا تھا۔

 

نوجوان ون پلس کے شوروم سے رجوع ہوا۔ شوروم کے ذمہ دار نے علاج کے اخراجات کے ساتھ سیل فون کا خرچ بھی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ماہ اکتوبر میں نوجوان نے سیل فون خریدا تھا نوجوان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ملازمت سے محروم ہو گیا۔

 

اخراجات ادا نہ کرنے پر اس نے کورٹ سے رجوع ہونے کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button