تلنگانہ

حیدرآباد اورآس پاس سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا انتباہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکے اطراف واکناف کے علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 5 تا 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ ڈائرکٹرمحکمہ صحت ناگا رتنا کے مطابق پہلے ہی ریاست کے بعض اضلاع میں آرینج الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ہی سردی کی شدت کی وجہہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ شام ہوتے ہی شہرکی سڑکیں سنسان نظرآرہی ہیں اوررات کے اوقات میں سناٹا دیکھا جارہا ہے لوگ سردی سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سردی کی لہرمیں اضافہ کی وجہہ سے گرم کپڑوں کی خریداری میں عروج ہے ان دکانات پرخریداروں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button