ترنمول کانگریس 204 نشستوں پرآگے

نئی دہلی: اس وقت پورے ملک کی نظرمغربی بنگال کے نتائج پرہیں۔ ابھی تک کے رجحان کے مطابق ترنمول کانگریس کو 204 نشستوں پربرتری حاصل ہے جبکہ بی جے پی 82 حلقوں میں آگے ہے، یعنی کہ ترنمول کانگریس نے میجک فیگرحاصل کرچکی ہے جبکہ بی جے پی اس سے کافی پیچھے ہے۔ بی جے پی نے ریاست میں 200 نشستوں پرکامیابی کا نشانہ رکھا تھا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ نشانہ ممتا بنرجی نے پورا کرلیا ہے اوربی جے پی 100 تک بھی نہیں پہنچ پائی۔ تازہ رجحانات کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ عوام نے مودی-شاہ کے وعدوں پر یقین نہیں کیا اور مغربی بنگال میں ’پولرائزیشن کا کھیل‘ کھیلنے پہنچی بی جے پی کا ہی کھیل ختم کردیا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے علاوہ دیگرتین ریاستوں اورایک مرکزی زیرانتظام علاقہ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اندرون چند گھنٹے تمام جگہوں کی واضح صورتحال سامنے آجانے کا امکان ہے۔