جنرل نیوز

عادل آباد میں مفت ڈینٹل کیمپ کا کامیاب انعقاد

عادل آباد۔24/فروری(اردو لیکس)دانتوں کے ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر ہم اپنے دانت صاف رکھیں تو ہی ہم بیماریوں سے تحفظ حاصل کر سکتے ہیں۔ اورل ہیلتھ فاؤنڈیشن اور کیئر ہاسپٹل نے مشترکہ طور پر عادل آباد مستقر کے رام نگر اسکول میں مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا۔ طبی ماہرین نے دانتوں کی دیکھ بھال کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیمیں سرکاری نرخوں پر متاثرین کو سرجیکل علاج فراہم کرتی ہیں۔ کیمپ میں اورل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بانی انیریدھ ماتھر، ڈاکٹر سمیع الدین اور پرینکا نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button