جرائم و حادثات

بیوی نے کاٹ دیا شوہرکا پرائیویٹ پارٹ

بھوپال: زبردستی قریب آنے کی کوشش پرایک بیوی نے اپنے شوہرکےجسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے تکم گڑھ میں اس مہینہ کی 7 تاریخ کوپیش آیا جس کا تاخیرسے علم ہوا۔ مقامی 24 سالہ خاتون کی شادی سال 2019 میں 26 سالہ نوجوان سےہوئی تھی۔ مسلسل جھگڑوں کے چلتے وہ دونوں الگ ہوگئے تھے پھرایک ساتھ رہنے لگے۔ کل شوہرنے جاترا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس نے اپنی بیوی کے پاس اس کی مرضی کے خلاف جانے کی کوشش کی جس پراس نے تیز دھارریزربلیڈ سے اس کا پرائیوٹ پارٹ کاٹ دیا۔ شوہرنے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد وہ آپریشن کیلئے ہاسپٹل میں تھا اوراب علاج کے بعد اس نے شکایت کی۔ پولیس نے بیوی کے خلاف دفعہ 324 کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button