جرائم و حادثات

بیوی عاشق کے ساتھ فرار۔ پتہ بتانے پر 5 ہزار انعام دینے شوہر کا اعلان

کولکتہ: ایک شادی شدہ خاتون اپنے عاشق کے ساتھ فرارہوگئی جس پراس کے شوہرنے اپنی بیوی کا پتہ بتانے والوں کو پانچ ہزارروپئے انعام دینے کا انعام اعلان کیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست مغربی بنگال کا ہے۔ موضع پنگلہ سے تعلق رکھنے والے کارپینٹر کی شادی ایک خاتون سے ہوئی تھی اس جوڑے کو ایک لڑکا ہے۔ اس مہینہ کی 9 تاریخ کو خاتون اپنے بیٹے کو لے کرعاشق کے ساتھ کار میں بھاگ گئی۔ وہ جاتے جاتے گھرمیں رکھی نقدی، زیور،ووٹرآئی ڈی کارڈ، آدھارکارڈ کے ساتھ بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی لے گئی۔ شوہرنے کئی جگہوں پرتلاش کیا تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں چلا جس پراس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اعلان کیا کہ اس کی بیوی اوربچے کا پتہ بتانے والے کووہ انعام میں پانچ ہزارروپئے دے گا، اس شخص نے پولیس سے بھی شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button