جرائم و حادثات

بیوی اورسسرال والوں کے ظلم سے تنگ آکرحیدرآباد میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک شخص نے بیوی اورسسرال والوں کی ہراسانی سے تنگ آکرخودکشی کرلی۔ 36 سالہ سنتوش ساکن شیخ پیٹ کی شادی کلیانی نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ بیوی کی ہراسانی کے خلاف وہ پولیس سے رجوع ہوا تھا جہاں ان کی کونسلنگ کی گئی۔ قبل ازیں اس نے تین مرتبہ جان دینے کی کوشش کی تھی۔ جمعہ کی رات دیرگئے اس نے سیل فون میں ویڈیوریکارڈ کرکے زہرپی لیا اس نے بتایا کہ وہ بیوی اورسسرال والوں کے ظلم سے تنگ آچکا ہے اوریہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔ گولکنڈہ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button