جرائم و حادثات

ممبئی رہائشی اپارٹمنٹ میں لگی بھیانک آگ دو ہلاک۔ ویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں ممبئی شہر کے بوریولی علاقے میں آٹھ منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔

 

پولیس نے انکشاف کیا کہ مہاویر نگر علاقے میں واقع ایک عمارت کی پہلی منزل پر واقع ایک فلیٹ میں تقریباً 12.30 بجے آگ لگ گئی اور برقی کے تاروں تک پھیل گئی۔

محکمہ بلدیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی اور تین زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ نے چار فائر انجنوں کو طلب کیا اور آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کافی دیر تک جاری رہا۔

 

زخمیوں کو بوریولی کے ایک ہاسپٹل لے جایا گیا اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button