جرائم و حادثات

شوہرکا قتل کرنے کے بعد بیوی کی دلیری ۔ کٹا ہوا سر لے کر خاتون پہنچ گئی پولیس اسٹیشن

چتور: ایک بیوی نے اپنے شوہرکا قتل کردیا اوراس کے بعد اس کا سرکاٹ کرکٹا ہوا سرلے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ دل دہلا دینے والی یہ واردات ریاست آندھراپردیش کے رینی گنٹہ میں پیش آئی۔ 53 سالہ روی چندرن کی شادی بیس سال قبل وسندھرا سے ہوئی تھی انھیں ایک لڑکا ہے۔ آج صبح شوہربیوی کے درمیان معمولی بات پرجھگڑا ہوا، برہم بیوی نے اپنے شوہرپرحملہ کرکے اس کا قتل کردیا اوراس کا سرتن سے جدا کرنے کے بعد کٹا ہوا سرتھیلی میں ڈال کرپولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ اس نے کٹا ہوا سرپولیس کے حوالہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو خود سپرد کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button