جرائم و حادثات

کاماریڈی میں دل دہلانے والا واقعہ _ بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

کاماریڈی سے ایم اے ماجد کی رپورٹ

کاماریڈی: ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں ایک بیوی نے اپنے شوہرکا قتل کردیا۔ مقتول کے ارکان خاندان نے الزام لگایا ہے کہ بیوی نے محض اس لئے اپنے شوہرکا قتل کردیا کیونکہ وہ اس کے ناجائز تعلقات کے درمیان رکاوٹ بن رہا تھا۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔ ڈی ایس پی سوما ناتھ نے بتایا کہ اعظم پورہ کے رہنے والے 38 سالہ افروز کی فرزانہ سے ہوئی۔ شوہرروزانہ حالت نشہ میں گھرآکربیوی کوہراساں کیا کرتا تھا۔ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکرخاتون نے کل رات اپنے شوہرکا اس وقت دوپٹہ کی مدد سے گلا گھونٹ کرقتل کردیا جب وہ سویا ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ فرزانہ اورافروزکی یہ دوسری شادی تھی۔ فرزانہ نے پہلے شوہرسے الگ ہونے کے بعد افروز سے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس اس بات کی چھان بین کررہی ہے کہ آیا قتل کی اس واردات میں اورکون کون ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button