جرائم و حادثات

بیوی کے شبہ میں شوہرنے کسی اور خاتون کا قتل کردیا

چینئی: بیوی کے شبہ میں ایک شخص نے دوسری خاتون کا قتل کردیا۔ یہ واردات ریاست تملناڈو کے چینئی میں پیش آئی۔ ترواناملائی کے اندرا نگرسے تعلق رکھنے والے 50 سالہ تاجردیویندرکی پہلی بیوی فوت ہوگئی جس پراس نے دھنا لکشمی نامی خاتون سے دوسری شادی کی۔

شوہراکثرحالت نشہ میں گھرآیا کرتا تھا جس کی وجہہ سے اس کے اوراس کی بیوی کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے۔ جمعرات کی رات بھی ان دونوں میں زبردست جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون اپنے ماں باپ کے مقام امبورا کو چلی گئی وہ وہاں نیتاجی روڈ کے قریب پلاٹ فارم پربے گھرافراد کے ساتھ محو خواب ہوگئی۔ اسی دوران اس کا شوہراسے تلاش کرتا ہوا خنجرلے کروہاں پہنچا اوراس نے دیکھا کہ کئی خواتین محو خواب ہیں، مچھروں سے محفوظ رہنے کیلئے زیادہ ترخواتین نے اپنے چہرے پرساڑی کے پلو ڈھانک لئے تھے، برہم شوہر نے اپنی بیوی کے شبہ میں ایک خاتون پرحملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

خاتون کی چیخ وپکارپروہاں محو خواب خواتین نیند سے بیدارہوگئیں جن میں دیویندرکی بیوی دھنا لکشمی بھی تھی، مقامی افراد نے دیویندرکو پکڑ کرپولیس کے حوالہ کردیا۔ غلط شناخت کے نتیجہ میں ہلاک مقتول خاتون کی شناخت 27 سالہ کوثرکے طورپرکی گئی ہے۔ پولیس نے کل ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button