اسپشل اسٹوری

غصہ میں لڑکی موبائل فون نگل گئی

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ بہن بھائی کے درمیان فون کو لے کر ہوئے جھگڑے کے بعد بعد بہن نے غصہ میں آکرفون ہی نگل لیا۔ لڑکی کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد لڑکی کو گوالیار کے جیاروگیا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے لڑکی کے پیٹ سے فون کو بحفاظت نکالنے کے لیے ایمرجنسی سرجری کی۔

 

موبائل نگلتے ہی لڑکی کے پیٹ میں شدید درد شروع ہو گیا۔ اس کے بعد اسے الٹیاں آنے لگیں۔ اس کے گھر والوں نے لڑکی کی حالت دیکھ کر کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ اسے گوالیار کے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ہاسپٹل پہنچتے ہی ماہرڈاکٹرس نے لڑکی کا الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور سی ٹی سکین سمیت دیگر ٹیسٹ کئے۔ اینڈوسکوپی یا لیپروسکوپی کے ذریعے فون کو محفوظ طریقے سے نہیں ہٹایا جا سکتا تھا۔ اس لیے سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔

 

ڈاکٹرس کی ٹیم نے لڑکی کے پیٹ سے فون کو بحفاظت نکالنے کے لیے تقریباً دو گھنٹے تک آپریشن کیا اورلڑکی کے پیٹ سے موبائل باہرنکالا گیا۔ لڑکی کو دس ٹانکے دئیے گئے۔ اس کی حالت مستحکم ہے اسے بہت جلد ہاسٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر کشواہا نے اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button