شادی کے بعد خاتون پولیس کانسٹبل کی ہراسانی، شوہرپولیس سے رجوع۔3 شادیوں کا الزام

حیدرآباد: شادی کے بعد پولیس کانسٹبل بیوی کی ہراسانی کا شکارشوہرنے اس کے خلا ف پولیس سے شکایت کی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کانسٹبل سندھیا رانی  کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس نے سابق میں تین شادیاں کی تھی اوران سے علٰحدگی اختیارکرلی۔ خاتون کے خلاف شمس آباد کے رہنے والے ایک نوجوان نے شکایت درج کروائی کہ اس نے محبت کے نام پراسے بلیک میل کیا۔ شادی سے انکارپرایس سی ایس ٹی اٹراسٹی مقدمہ درج کروانے اورساتھ میں لی گئی تصاویرعام کردینے کی دھکمی دے کراس سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد بھی وہ اسے ہراساں کررہی تھی جس سے تنگ آکرنوجوان نے شمس آباد ڈی سی پی سے آن لائن شکایت کی۔