ابلا ہوا انڈا گلے میں پھنس جانے سے خاتون کی موت

تماجی پیٹ :گلے میں ابلا ہوا انڈا پھنس جانے کی وجہہ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع ناگرکرنول تماجی پیٹ منڈل کے نیرلہ پلی میں پیش آیا۔ مقامی 50 سالہ خاتون نیل اماں نے کھانے کے دوران جیسے ہی ابلا ہوا انڈا منہ میں ڈالا وہ اس کے گلے میں پھنس گیا، جس کی وجہہ سے خاتون کو سانس لینے میں مشکل ہورہی تھی، ارکان خاندان نے گلے سے انڈا نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے اورخاتون کی موت ہوگئی۔