تلنگانہ
کریم نگر کے سولبھ کامپلیکس میں خاتون نے دیابچہ کو جنم

کریم نگر:سولبھ کامپلیکس میں ایک نامعلوم خاتون نے بچے کو جنم دیا۔یہ واقعہ کریم نگر میں پیش آیا۔ آج صبح رام نگر فش مارکٹ کے پاس واقع عوامی بیت الخلاء میں ایکحاملہ خاتون پہنچی اور اس نے بچے کو جنم دیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ نومولود فوت ہوگیا اور خاتون اسے وہاں چھوڑ کر چلی گئی۔ اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دیگئی۔ پولیس بچے کو جنم دینے والی خاتون کا پتہ لگانے کی کوشش میں مصروف ہے۔