جرائم و حادثات

آدھی رات کو گھرمیں گھس کردوبچوں کی ماں کا ریپ

وجئے نگرم: ریاست آندھراپردیش می دو بچوں کی ماں کے ساتھ عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ پاروتی پورم منیم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو محنت پیشہ بتائی گئی ہے کام کی تلاش میں وجئے نگرم پہنچی اوروہاں چائے کی دکان میں کام کررہی تھی۔ پیرکی رات وہ اپنے گھرمیں سوئی ہوئی تھی کہ کسی نے رات دیرگئے اس کے مکان کا دروازہ کھٹکٹایا، خاتون نے جیسےہی دروازہ کھولا اجنبی شخص نے مکان میں داخل ہوکر خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی اوروہاں سے فرارہوگیا۔ خاتون کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button