برقعہ پوش خاتون نے جم میں جاکرشوہرکی گرل فرینڈ کی کردی پٹائی

بھوپال: ایک برقعہ پوش خاتون نے جم میں جاکراپنے شوہرکے ساتھ موجود خاتون کی سرعام پٹائی کردی خاتون کو شبہ تھا کہ وہ اس کے شوہرکی گرل فرینڈ ہے اوردونوں کے درمیان تعلقات قائم ہیں۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کا ہے جو 15 اکتوبرکو پیش آیا تاہم اب اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی کسی رشتہ دارکے ساتھ جم پہنچی اوراس نے اپنے شوہرکے ساتھ جم میں موجود خاتون کی پٹائی کردی اس نے جوتا بھی نکالا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کا شوہرکس طرح سے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کی کوشش کررہا تھا۔ بعد ازاں خاتون اوراس کے شوہرنے ایک دوسرے کے خلاف کوہ فیضہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔