صاحب بیٹا کھانا نہیں دیتا،وظیفہ بھی چھین لیتا ہے۔ بوڑھی ماں کی پولیس سے شکایت

بھونگیر:ایک ضعیف خاتون نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ اسکا بیٹا اسے کھانا نہیں دیتا اور وظیفہ کی رقم بھی چھین لیتا ہے۔ ریاست تلنگانہ ضلع یادادری کے داچارم سے تعلق رکھنے والی انوسویا ( 90 سال) کو پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد وہ اپنے بیٹے پچی ریڈی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ بیٹا اور بہو دونوں اسے ہراساں کر رہے تھے۔ اس کا بیٹا 20 ماہ سے اس کا پنشن لے رہا ہے اور اسے پنشن بک بھی نہیں دے رہا ہے۔ ضعیف خاتون نے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بیٹیوں نے روک لیا۔ اس خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور اپنے بیٹے پچی ریڈی کے خلاف کارروائی کرنے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ رامنا پیٹ پولیس نے بوڑھی خاتون کے بیٹے پچی ریڈی کی کونسلنگ کی اور قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔