تلنگانہ

تلنگانہ میں 2 کروڑ 99 لاکھ سے زائد ووٹرس ، سب سے زیادہ حیدرآباد ضلع میں

حیدرآباد _ 5 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ووٹروں کی قطعی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں 2 کروڑ 99 لاکھ 92 ہزار 941 ووٹرس  ہیں۔ مرد ووٹرس  کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 48 ہزار 250 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 49 لاکھ 24 ہزار 718 ہے۔

ضلع حیدرآباد میں کل رائے دہندگان کی تعداد 42,15,445، ضلع رنگاریڈی میں 31,08,068 اور میڈچل ملکاجگیری ضلع میں 25,24,951 ووٹر ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹرس سیری لنگم پلی حلقہ اسمبلی میں 6,44,072  ہیں۔ بھدراچلم میں سب سے کم ووٹروں کی تعداد 1,42,813 ہے۔ سنٹرل الیکشن کمیشن ہر سال ووٹروں کی فہرست پر نظر ثانی کے بعد جنوری کے مہینے میں ووٹروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر، ریاستی چیف الیکشن کمشنر نے جمعرات کو فہرست رائے دہندگان جاری کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button