جرائم و حادثات

حسین ساگر سے برقعہ پوش لڑکی کی نعش دستیاب، پولیس کو ورثاء کی تلاش

حیدرآباد: حیدرآباد کے حسین ساگر سے آج ایک مسلم برقعہ پوش نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ لڑکی نے حسین ساگر میں چھلانگ ‌لگاکر خودکشی کرلی ہوگی۔ پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا اور پولیس کو اس کے ورثاء کی تلاش ہے۔ لڑکی کے رشتے داروں اور جاننے والوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ رام گوپال پیٹ پولیس سے رجوع ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button