نیشنل

شائستہ پروین اور گڈو مسلم کے خلاف پولیس کی لک آؤٹ نوٹس جاری

لکھنو _ 16 مئی ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس  معاملے کے تینوں ملزمین شائستہ پروین،  گڈو مسلم اور شوٹر صابر کو لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمین اومیش پال کے قتل کے بعد سے فرار ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کے لئے پہلے 25 اور پھر 50 ہزار انعام کا اعلان کیا گیا تاہم ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ شائستہ پروین کی گرفتاری کے لئے 50 ہزار روپے جبکہ گڈو مسلم اور صابر کے لئے 5، 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس ان تینوں کو مسلسل تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امیش پال کا اس سال 24 فروری کو پریاگ راج میں قتل کر دیا گیا تھا۔ شائستہ پروین پر اس قتل کیس میں سازش کرنے اور فائرنگ کرنے والوں کو فرار ہونے میں مدد دینے کا الزام ہے، جب کہ گڈو مسلم پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران بم پھینکنے اور قتل کا الزام ہے۔ اور صابر پر امیش پال کے قتل کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش شروع ہوتے ہی یہ ملزمین روپوش ہو گئے

 

شائستہ پروین جو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی اہلیہ ہیں ان کے   بیٹے اسد احمد پولیس انکاونٹر میں مارے گئے تھے اور ان کے شوہر اور دیور کو تین افراد نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کردیا جب انھیں ہاسپٹل میں میڈیکل چیک اپ کے لئے لایا گیا تھا ان دو دونوں کے جنازے میں بھی شائستہ پروین نے شرکت نہیں کی ۔ اتر پردیش ٹاسک فورس شائستہ کی تلاش میں تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button