نیشنل

ذہنی متاثرہ خاتون کوبرہنہ کرکے گاوں بھرمیں گھمایا گیا

سون بھدرا: ایک ذہنی طورپرمتاثرہ خاتون کو برہنہ کرکے گاوں بھرمیں گھمایا گیا۔ انسانیت کو شرمسارکرنے والا یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے سون بھدرا میں پیش آیا۔ رائے پورپولیس اسٹیشن کے چوکھڑا گاوں کی رہنے والی خاتون نے کچھ دن پہلے پریم ناتھ نامی شخص کے گھاس کو آگ لگادی تھی۔ اس شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرخاتون کو نیم برہنہ کرکےاسے مارتے ہوئے گاوں بھرمیں گشت کروائی گئی۔ جب یہ بات گاوں کے بزرگوں تک پہنچی تو انھوں نے معاملہ فہمی کی کوشش کی۔ خاتون کے ارکان خاندان کو 3500 روپئے دے کراس بات کا افشاء نہ کرنے کی خواہش کی گئی لیکن کسی نے اس شرمناک حرکت کا ویڈیو بنایا تھا جو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button