Uncategorizedتلنگانہ

تلنگانہ کانگریس میں سیاسی بحران _ 13 قائدین پی سی سی کی نئی کمیٹی سے مستعفی

تلنگانہ کانگریس میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ تلگودیشم سے کانگریس میں شامل ہونے والے 13 قائدین نے پی سی سی کی نئی کمیٹی میں دئے گئے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے والوں کی فہرست میں ویم نریندر ریڈی (پی ای سی ممبر)، رکن اسمبلی سیتاکا (پی ای سی ممبر)، وجئے رمنا راؤ (ٹی پی سی سی نائب صدر)، ڈومتی سامبیا (ٹی پی سی سی نائب صدر)، وجریش یادو (ٹی پی سی سی نائب صدر) شامل ہیں۔ چاراگونڈا وینکٹیش (TPCC جنرل) سکریٹری، ستو ملیش (TPCC جنرل سکریٹری)، ششی کلا یادو ریڈی (TPCC جنرل سکریٹری)، چلوکا مدھوسودن ریڈی (TPCC جنرل سکریٹری)، پٹیل رمیش ریڈی (TPCC جنرل سکریٹری)، سبھاش ریڈی (TPCC جنرل سکریٹری)۔ سکریٹری، کاوامپلی ستیہ نارائنا (ڈی سی سی صدر کریم نگر)۔ ان سبھی نے اپنا استعفیٰ تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانکم ٹیگور کو روانہ کیا۔ لیکن قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی کے عہدوں سے استعفیٰ دینے والے پارٹی سے استعفی نہیں دیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ عہدوں کے بغیر بھی پارٹی کے لئے کام کرنے تیار ہیں

گزشتہ روز سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارک کی قیام گاہ پر کانگریس کے سینئر قائدین نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے پی سی سی کی نئی کمیٹی میں تلگو دیشم سے آنے والوں کو عہدے دینے اور سینئر قائدین کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے پیش نظر مذکورہ 13 قائدین جو تلگو دیشم پارٹی سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے نے اپنے عہدوں سے استعفی پیش کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button