جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نرمل ضلع میں دو نوجوان سڑک حادثہ میں جاں بحق _ عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

نرمل _ 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نرمل ضلع میں عید الاضحی کے دن ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دو نوجوان سڑک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ جمعرات کو نرمل ضلع کے کڑم منڈل میں سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔اس حادثے سے  بقرعید کے دن ان کے گھر میں خوشیوں کے بجائے ماتم مچ گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کڑم منڈل مستقر کے  سید سمیع الدین اور محمد زیان  عید کی نماز کے بعد بائک پر کسی کام سے جا رہے تھے کہ پیڈا بیلال کے مضافاتی علاقے میں تالاب کے قریب ان کی بائیک  درخت سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجہ میں سید سمیع الدین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شدید زخمی محمد زیان  خانہ پور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔بتایا جاتا ہے کہ دو نوجوانوں کی عمر 18 سال تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button