جرائم و حادثات

سوتیلی ماں نے 7 سالہ بیٹے کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں دل‌ دہلادینے‌ والا واقعہ

حیدرآباد: شہر کے کاچی گوڑہ علاقہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے سوتیلے بیٹے کا قتل کر دیا۔ اجول نامی  (7) سالہ لڑکا اپنے باپ این بھاسکر اور سوتیلی ماں سریتا کے ساتھ کاچی گوڈہ علاقہ میں رہتا تھا۔

بھاسکر کی پہلی بیوی سال 2017 میں فوت ہوگئی جسکے بعد اس نے سریتا سے دوسری شادی کر لی۔ ہفتہ کے دن جب بھاسکر کام پر گیا ہوا تھا تو سریتا نے اجول کا گلا گھونٹ کر اسے جان سے مارڈالا۔ بعد ازاں اس نے بھاسکر کو اطلاع دی کہ لڑکا کھیلتے ہوئے بے ہوش ہو گیا اور انہوں نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے بچے کو مردہ قرار دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ہاسپٹل پہنچ گئی۔ پوچھ گچھ پر انہیں شبہ ہوا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ بھاسکر نے لڑکے کی موت پر شبہ ظاہر کیا ۔

فورینسک ماہرین کی ابتدائی رائے سے پولیس کو پتہ چلا  کہ لڑکے کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہے، سریتا کو حراست میں لے لیا گیااور دوران تفتیش اس نے لڑکے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے‌۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ لڑکا اسے ستارہا تھا جسکی وجہ سے اس نے اسکی جان لے لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button