معذوراورحاملہ ملازمین کو 31 مئی تک ورک فرم ہوم کی سہولت

نئی دہلی: مرکز نے معذور افراد اور حاملہ خاتون ملازمین کو اِس مہینےکی 31 تاریخ تک دفتر میں حاضری سے مستثنیٰ قراردیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤپرقابو پانے کے لیے، عملے اور تربیت کے محکمے کی طرف سے کئے گئے کئی اقدامات میں مرکزنے مزید نرمیوں کی پیشکش کی ہے۔
جن ملازمین کو دفتر میں حاضری دینے سے مستثنیٰ کیاگیاہے، انہیں گھر سے ہی کام کرنا ہوگا۔
محکمہ کی طرف سے جاری تازہ ترین حکم میں کہا گیاہے کہ افسران اور عملے کو، دفتروں اور کام کی جگہوں پر بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے الگالگ اوقات کا طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے مرکزی حکومت کے سارےعملے کو بھی اُس وقت تک دفتر آنے سے چھوٹ دی گئی ہے جب تک متعلقہ کنٹینمنٹ زون کو ختم نہیں کردیا جاتا۔
معذور افراد اور حاملہ خواتین کو بھی اس مہینے کی 31 تاریخ تک دفتر میں حاضری دینے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔