ڈیلٹا اوراومیکرون کے کیسس میں اضافہ کو ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے سونامی سے کیا تعبیر

نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت نے اس بات پرتشویش کا اظہارکیا ہے کہ اومیکرون اورڈیلٹا کے کیسس میں سونامی کی طرح اضافہ ہورہا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریسس نے کووڈ-19 کے اومیکرون اور ڈیلٹا ویرینٹس کو دوہرا خطرہ قرار دیتے ہوئے یہ خدشہ ظاہرکیا کہ کورونا کی ان دو شکلوں کے دوہرے خطرے کے باعث کیسس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،ہاسپٹلس میں مریضوں اور اموات کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو گا، انھوں نے کہا کہ ویکسین اوراحتیاطی اقدامات پرعمل آوری ضروری ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ویکسی نیشن مہم میں تیزی کی اپیل کی ہے۔