جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان لڑکی کی نعش فلیٹ سے دستیاب۔ سمیرا کی حیثیت سے شناخت !

لڑکی کی نعش جس کمرے میں پھانسی سےلٹکی پائی گئی وہاں سالگرہ تقریب کیلئے سجاوٹ کی گئی تھی اورکیک بھی رکھا ہوا تھا

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندرنگرمیں ایک نوجوان لڑکی کی نعش مکان میں مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ چنتل میٹ علاقہ کے ایک فلیٹ سے بوآنے پرپولیس کو مطلع کیا گیا پولیس جب وہاں پہنچی تو نوجوان لڑکی کی نعش پھانسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ لڑکی کی شناخت سمیرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، لڑکی کی موت پرکئی طرح کے شکوک وشبہات ظاہرکئے جارہے ہیں اورپولیس اس بات کی چھان بین کررہی ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے پھرکسی نے لڑکی کی جان لی ہے۔ لڑکی کی نعش جس کمرے میں پھانسی سےلٹکی پائی گئی وہاں سالگرہ تقریب کیلئے سجاوٹ کی گئی تھی اورکیک بھی رکھا ہوا تھا۔ پولیس اس علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہاں کون کون آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button