حیدر آباد میں قتل۔ دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

حیدر آباد: شہر حیدرآباد میں قتل کی واردات پیش آئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات مشیر آباد کے فقیر واڈا میں پیش آیا۔ فقیرواڑا کے رہنے والے الطاف خان نے  اپنے دوست سونو کو دو ہزار روپے دیے تھے۔ تاہم قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر الطاف خان نے غصے میں آکر سونو کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔