جنرل نیوز

رنگ منچ کنیڈا کی طرف سے پروفیسر محمد کاظم ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023‘‘سے سرفراز

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)کینیڈا میں اردوآرٹ اور ڈراما کے لیے مشہور ومعروف ادارہ’’ رنگ منچ ‘‘ نے سالانہ ایوارڈ تقریب کا انقعاد کیا جس میں ہندوستان سے تشریف لائے اردو کے مشہورو معروف اور جواں سال ادیب پروفیسر محمد کاظم کو سلور جبلی تقریب کے موقع پر ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023‘ سے نوازا۔ واضح ہو کہ پروفیسر محمد کاظم کا خاص میدان ڈراما اور اس کی تنقید ہے۔

 

 

تقریباً بیس ڈرامے ان کی ہدایت میں پیش کیے جا چکے ہیں ۔ یہ تمام ڈرامے اردو اکادمی دہلی نے آٹھ سال مسلسل اپنے اردو ڈرامافیسٹیول میں شامل کیا اور پانچ سال مسلسل ساہتیہ کلا پریشد، دہلی سرکار نے بہترین ہدایت کار اور بہترین ڈراما کے خطاب سے نوازا ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کےمتعدد ڈرامافیسٹیول میں بطور ڈراما ہدایت کار شرکت کرتے ہیں ۔روزنامہ ‘قومی آواز’ میں پانچ سال تک ڈرامے پر ہر ہفتہ مسلسل کالم لکھتے رہے ہیں۔ہندی اور انگریزی کے مختلف ڈراموں کو اردو میں اور اردو کے مشہور ڈراموں کو ہندی میں ترجمہ کر کے شائع کرواچکے ہیں۔ڈرامے کی دنیا کا شہرت یافتہ ‘بہروپ آرٹس گروپ’ کے فاؤنڈر اعزازی جنرل سکریٹری ہیں۔

 

 

 

رنگ منچ کینیڈا کی سلور جوبلی کی تقریب میں پروفیسر محمد کاظم ، شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی، دہلی کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ2023‘‘سے نوازا۔اس تقریب کا اہتمام اردو کی نئی بستیوں میں موجود ڈراما نویس، مشہور ادیب جناب جاوید دانش نےپروفیسر محمد کاظم کے اعزاز میں کیا ۔اس تقریب میں میئر آف سٹی آف پکرنگ اونٹ’ مسٹر کیون ایشے‘ نے بھی شرکت کی اور پروفیسر محمد کاظم کی خدمت میں تعریفی سند کے ساتھ مومنٹو پیش کیا۔اس تقریب میں رنگ منچ ، کینیڈا کے روح رواں جناب جاوید دانش ، آرٹسٹک ڈائریکٹر اور کامران رضوی، سیکریٹری رنگ منچ نے شرکت کی۔

 

 

تقریب کے بعد رنگ منچ، کینیڈا کی جانب سےپرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کی مشہور و معروف شخصیت نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی پروفیسر محمد کاظم نے اردو زبان وتہذیب کی اہمیت اور عالمگیریت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رنگ منچ، کینیڈا کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button