جنرل نیوز

ایڈوکیٹ ششی کرن پر بی آر ایس قائدین کے حملہ کے خلاف بطور احتجاج وکلاء نے کیا نارائن پیٹ ضلعی عدالت کا بائیکاٹ

نارائن پیٹ: 13 جولائی (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کے منڈل کوسگی کے وکیل ششی کرن پر بی آر ایس قائدین کے حملہ کے خلاف بطور احتجاج بار اسوسیشن نارائن پیٹ ضلعی عدالت کی جانب س آج عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا

 

،تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ ششی کرن اپنے علیل رشتہ دار(ماموں )کو بغرض علاج حیدرآباد جارہے تھے لیکن گنڈیر منڈل تانڈور-محبوبنگر شاہراہ پر بی آر ایس قائدین کانگریس قائد ریونت ریڈی کی مخالف حکومت بیان پر راستہ روکو احتجاج کررہے تھے کافی دیر تک انتظار کرنے کا باوجودراستہ روکو احتجاج ختم نہیں کیا گیا اور علاج کے لیے حیدرآباد جانے تاخیر پر کسی طرح وہ آگے نکل گئے لیکن بی آر ایس قائدین نے پیچھا کرتے ہوئے حملہ کرکے زخمی کیا اور کار کو بھی شدید نقصان پہنچایا،ایڈوکیٹ ششی کرن جونیر سیول جج کوسگی محترمہ فرحین بیگم کے شوہر بھی ہیں،اسی حملہ کے خلاف بار اسوسیشن ضلع نارائن پیٹ کے وکلأ نے بطور احتجاج عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور سخت مذمت کی،مزید انہوں نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے اور ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کو جلد منظوری دینے کا مطالبہ کیا

 

،اس موقعہ پر صدر بار اسوسیشن دامودر گوڈایڈوکیٹ،نائب صدرایڈوکیٹ نندو ناماجی،معتمد عمومی ایڈوکیٹ چینیا،ایڈوکیٹ نارائنا، ایڈوکیٹ ملیکارجن ،ایڈوکیٹ فیاض احمدتاچی،ایڈوکیٹ فیض احمد چاند،ایڈوکیٹ اصفیا خانم و دیگر وکلأ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button