گنیش منڈپ کے سامنے ناچنے کے دوران نوجوان کی موت

گتی: گنیش منڈپ کے سامنے رقص کرنے کے دوران ایک نوجوان گرپڑا اوراس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش ضلع اننت پور کے گتی میں پیش آیا۔ مقامی گوتمی پوری کالونی میں گنیش کی مورتی بٹھائی گئی جہاں دیگرنوجوانوں کے ساتھ ایک نوجوان ڈانس کررہا تھا، اس دوران اچانک وہ غش کھا کرگرپڑا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔