تلنگانہ

نظام آباد ضلع میں کورٹلہ اور میٹ پلی مجلس کے قافلہ پر اشرار کا حملہ _ جلسہ رحمۃ للعالمین میں شرکت کے لئے حیدرآباد آنے کے دوران واقعہ

حیدرآباد _25 ستمبر ( اردولیکس) مجلس کے جلسہ رحمۃ للعالمین میں شرکت کے لئے حیدرآباد آنے والے ابتدائی مجالس کورٹلہ اور میت یلی کے ذمہ داروں کی کاروں کے قافلہ پر نظام آباد ضلع کے پرکٹ قومی شاہراہ پر اتوار کی شام شر پسند عناصر نے لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔

 

اس واقعہ میں صدر ابتدائی مجلس کورٹلہ صابر علی، صدر ابتدائی مجلس میٹ پلی محمد عقیل محی الدین شریک معتقد میت پلی محمد اکرم ، رکن بلد یہ مجلس کورٹلہ رفیع، شفیع الدین محسن امیر زخمی ہو گئے۔ محمد صابر علی کی کار پرحملہ میں کار کے شیشے ٹوٹ گئے اور دوسری گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا ۔

 

واقعہ کی اطلاع پر پرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد السلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد کی ہدایت پر جناب احمد پاشاہ قادری معتقد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن اسمبلی یا قوت پورہ نے کمشنر پولیس نظام آباد وی ستیہ نارائنا سے فون پر بات کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور امن و امان کی برقراری کیلئے شر پسند عناصر کی گرفتاری عمل میں لانے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مقام واقعہ پر  پولیس فورس روانہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاطی اشرار نے منظم طور پر ابتدائی مجالس کے ذمہ داروں کے قافلہ پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔  پولیس کمشنر نے پولیس فورس روانہ کرنے اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کرتے ہوئے اشرار کی گرفتاری کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button