حیدر آباد میں قتل کی واردات

حیدر آباد: شہر حیدرآباد میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ گولکنڈہ علاقے میں واقع درگاہ کے قریب پولیس کو جمعہ کے روز ایک شخص کی نعش پولیس کو دستیاب ہوئی۔ مقتول کی شناخت 25 سالہ محمد نواز ساکن ریشم باغ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سرپر پتھر سے حملہ کرتے ہوئے اس شخص کا قتل کرنے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ نواز سنٹرل کا کام کرتا ہے اور وہ جمعرات کی صبح 10 بجے گھر سے نکلا تھا واپس نہیں لوٹا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سر پر پتھر سے حملہ کرکے نوجوان کا قتل کردیا گیا ہے۔